لاہور (خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے داتا دربار کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے دربار کی سکیورٹی، صفائی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرڈائریکٹرجنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضابخاری،ایڈمنسٹریٹر خالدمحمود سندھو اورمنیجر شیخ جمیل بھی تھے۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضابخاری ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو نے انکے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔