لاہور( اپنے نامہ نگار سے) حرمت رسول ؐلائرز فورم کی جانب سے جی پی او چوک گیٹ کے سامنے توہین آمیز خاکوں کیخلاف مظاہرہ کیا گیا‘راو طاہر شکیل، ڈاکٹر شاہد نصیر سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔مظاہرین کی توہین آمیز خاکے شائع کرنے کیخلاف نعرے بازی مظاہرین کا فرانسیسی حکومت سے تعلقات ختم اور سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔