ہر شہری کو پودا لگا کر قومی فریضہ ادا کرنا چاہئے : سیشن جج چودھری انوارالحق

بہاول پور (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  چوہدری انوار الحق، محمد اختر عباسی ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و جنرل سیکرٹری چوہدری آفتاب مبارک، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول ججز نے احاطہ عدالت میں نئے گارڈن ایڈیشنل بلاک اور شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ ایڈیشنل بلاک میں پودے لگا کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  چوہدری انوار الحق نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی ہر شہری کو پودے لگا کر قومی فریضہ ادا کرنا چاہئے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ میں مزید پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت بنایا جائے گا اور مذید 600 پودے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لگانے کا حکم بھی صادر کیا۔

ای پیپر دی نیشن