کراچی ( نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن)سندھ کے سینئر صوبائی نائب صدر رانا محمد احسان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار کی شکست نے عمران حکومت کی تبدیلی کا طبل بجا دیا ہے انہوں نے سینیٹ الیکشن میں تاریخی کامیابی پر پی ڈی ایم قائدین کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی اراکین طاقت کے نشے میں یہ بھول گئے تھے کہ سب سے بڑی طاقت اللہ تعالیٰ کی ہے اور تکبر صرف اللہ کے لئے ہی ہے،اللہ نے غرورکا سرنیچاکرکے حکومتی اراکین کی اوقات یاددلادی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت کے اتفاق اور اتحاد اور بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں کامیابی مقدربنی اور یہ اتحاد ملک کے خوشحال مستقبل کی ضمانت بن چکاہے جس کی برکت سے پوراملک ترقی
کرے گااور عوام کو مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت سے نجات ملے گی،سینیٹ الیکشن میں منہ کی کھانے پر حکومت ازخودمستعفی ہوجائے۔