کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے کراچی میں پی ٹی سی ایل کے درجہ 3 کے حامل سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر پر یو بی ایل کی پرائمری سائٹ کی ہوسٹنگ کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یوبی ایل ہیڈ آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ندیم خان، قائم مقام سی ای او اورگروپ چیف فنا نشل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ اور شہزاد دادا، صدرا ور سی ای او، یوبی ایل کے علاوہ دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے قائم مقام سی ای او ندیم خاننے کہا’’ہمیں خوشی ہے کہ یوبی ایل نے اپنی کاروباری اور آئی ٹی سے متعلق ضروریات کو پوراکرنے کیلئے جدید، محفوظ اور قابل بھروسہ سہولت کے حصول کیلئے پی ٹی سی ایل کوایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر منتخب کیا ہے۔پی ٹی سی ایل اپنے کارپوریٹ صارفین کوجدید ترین سلوشز فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ اپنے صارفین پر اعتماد قائم کرسکیں۔ قومی کمپنی ہونے کے ناطے ہمارا مقصد صارفین کوان کے مقاصد کے حصول کیلئے بااختیار بنانا اور ان کے کاروبار کی ترقی کیلئے انہیں مزید معاونت فراہم کرنا ہے۔‘‘شہزاد دادا، صدر و سی ای او، یوبی ایل نے کہا’’ پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک ہونے کی حیثیت سے یو بی ایل جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال میں ہمیشہ سرکردہ بینک رہا ہے۔ہم صارفین کو محفوظ اور قابل بھروسہ ماحول میں بہترین سلوشنز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یہ شراکت داری ہماری تذویراتی ترجیحات پر عمل درآمدکرانے میں سودمند ثابت ہوگی جس میں آپریشنل کارکردگی اور صارفین کیلئے بہترین سروس شامل ہے۔‘‘