نواب شاہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد ابراراحمد جعفر نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک تمام متعلقہ محکمے اور والدین قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاکر زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نیآج قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دربارہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر شہید بینظیر آباد ڈاکٹر دولت علی جمالی اور ڈاکٹر آفتاب احمد نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں 29 مارچ سے 04 اپریل تک منعقد ہونے والی 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال عمر تک کے 3 لاکھ 34 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے 958 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کے لئے 818 موبائل،70 فکس،51 ٹرانزٹ اور 19 ایس ایم ٹی ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جبکہ انسداد پولیو مہم کے لئے پولیو ٹیموں کی تربیت اور مائکروپلان سمیت تمام ضروری انتظامات جاری ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستار راٹھور ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام عباس گوراہو،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیوڈاکٹر اللہ بخش راجپر،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،تعلقہ سپر وائیزرس، پولیس،صحت ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔آئی ایم سی اور یو این اے پی
مستقبل کے معماروں کو پولیو سے قطرے پلاکر معذوری سے بچائیں ،ابراراحمدجعفر
Mar 05, 2021