بااثرقابضین کی ریونیو ٹیم کو دھمکیاں،خواتین کو خودسوزی پر اکسایا

مظفرگڑھ (نمائندہ نواے وقت )ماہڑہ غربی کے رہائشی بوٹا گجر نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے موضع ماہڑہ غربی میں سال2000ء میں رقبہ خرید کیا۔ 2014ء میں اللہ وسایا اور بعد ازاں اجمل ارائیں نے میری اراضی پر قبضہ کرلیا۔ میری طرف سے دائر کی گئی اپیل پر یونیونے میرے حق میں فیصلہ دیااور وارنٹ قبضہ و بیدخلی قابضین جاری کیے اور موقع پر جا کر ریونیو ٹیم اورپولیس نے جب قابضین سے واگزار کروانا چاہا تو اللہ وسایا، اجمل ارائیں۔عمران دھمرایا، اسماعیل دھمرایا نے خواتین کو پٹرول دیکر خود سوزی پر اکسایا اور دھمکیاں دیں۔ قابضین کی اس حرکت پر ریونیو ٹیم ناکام واپس آگئی۔ بوٹا گجر نے کہا کہ میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کا ممنون ہوں جنہوں نے قبضہ گروپ کیخلاف تھانہ روہیلانوالی میں مقدمہ درج کروایا۔

ای پیپر دی نیشن