کہروڑپکا (نامہ نگار)حکومت نے کپا س کے ٹینڈوں پر دفعہ144لگائی ہے چھٹریوں پر نہیں ۔ ٹینڈوں میں گلابی سنڈیاں ہوتی ہیں اس لیے ان ٹینڈوں کو ختم کر نا انتہائی ضروری ہے ۔ یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لودہراں ملک محمدظفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول لودہراں سید مقبول شاہ نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو بچانے اور ملک کی خوشحالی کے لیے ٹینڈوں کو تلف کرنے میں محکمہ زراعت کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا جائے۔انہوں نے کاشتکاروں پر زرو دیا کہ جو زیادہ سے زیادہ کپاس اگا کر زرعی معیشت کی بہتری کے لیے اپناکردار ادا کریں۔ اس مقصد کے لیے کپاس کی منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد بیس ہزار رکھی جائے ۔زراعت آفیسر کہروڑپکا مہر راشد ، مہر معراج نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ سیمینا رمیں سیٹھ نواب دین ، چوہدری نور دین، عبد المجید ، افضل جاوید، محمد الیاس ، شیخ محمد دین، شیخ فخر الدین ، چوہدری عتیق نے بھی شرکت کی ۔
گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے ٹینڈوں کو تلف کریں: ملک ظفر، مقبول شاہ
Mar 05, 2021