بورے والا( تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آ فیسر رفاقت علی نے ٹیم کے ہمراہ 519ای بی میں اچار اور مربہ جا ت بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار ا جہاں پر پھپھو ندی زدہ اچار تیار کیا جا رہا تھا اور کئی من میٹریل کو ضائع کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا دریں اثناء 517ای بی میں ناقص اور غیر معیاری اجزاء سے اچار اور مربہ جا ت تیار کر کے شہر بھر میں فروخت کیے جا رہے ہیں ۔لیکن کوئی کا روائی عمل میں نہیں لائی جا تی شہریوں نے اعلی حکام سے موثر اور مستقل کا روائیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔