بائیو سکیورببل کا وجود صرف کاغذوں تک محدود رہا :عاطف رانا

ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل 6 چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر کہا کہ پی سی بی ٹی ٹونٹی ایونٹ کے دوران بائیو سکیور ببل کا نفاذ کرنے میں ناکام رہا۔ پی سی بی پی ایس ایل 6 میں بائیوسکیور ببل نافذ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اور ایک فرنچائز کے مالک کو ببل کا حصہ نہ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا۔عاطف رانا کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کرنے چاہیئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو صرف کاغذوں پر ہی بائیو سکیور ببل نہیں بنانا تھا بلکہ اسے ٹیم ہوٹل میں نافذ بھی کرنا تھا جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...