ایل ڈی اے میں فائلوں کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے:وائس چیئرمین واسا

Mar 05, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ایل ڈی اے ڈیجیٹائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع ڈائریکٹر کمپیوٹر ایل ڈی اے عبدالباسط، ڈپٹی ڈائریکٹر جی آئی ایس سید بلال شاہ، جی آئی ایس سپیشلسٹ ایل ڈی عرفان اشرف بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر وحید، پروگرامر واسا محمد صدیق اور پرائیویٹ کنسلٹنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا ایل ڈی اے میں فائلوں کو ڈیجیٹل شکل میں منتقل کیا جارہا ہے اور ایل ڈی اے ایونیو ون کے تمام پلاٹ ایل ڈی اے پلاٹ بنک میں ڈالے جا چکے ہیں۔ ریکارڈ شفٹنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ سٹاف کی کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے میں تقریباً ایک لاکھ 25ہزار پراپرٹی فائلز موجود ہیں اور اب تک تمام فائلوں کی سکیننگ مکمل ہو چکی ہے اور ایل ڈی اے کے تمام ریکارڈ کو اگلے سال تک ڈیجیٹل کر دیا جائے گا۔مزید برآں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ واسا کے بلنگ سسٹم کو اگلے چھ ماہ تک جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا جائے گا اور واسا کے فنانس سسٹم کو بھی اگلے سال تک آن لائن کیا جائے گا۔

مزیدخبریں