نفاذ نظام مصطفیؐ کے بغیر پاکستان کاوجود نامکمل ہے:عبدالقدوس نقشبندی

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت علما اسلام (س) لاہور کے زیراہتمام قرارداد مقاصد اور علما کا کردارکے عنوان سے خصوصی تقریب جامعہ سراج العلوم شاہد کالونی میںزیر صدارت قاری سعید احمد مہتمم جامعہ سراج العلوم ہوئی۔تقریب سے خطاب میںجے یو آئی( س) پنجاب کے امیر پیرعبدالقدوس نقشبندی نے کہاکہ نظام مصطفیؐ کے عملی نفاذ کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے، پاکستان کی بنیاد کامقصد لا الہ الا اللہ مقدس نظام تھا۔آج جمعیت علما اسلام اپنے اکابر کے دیے گئے سبق کو ہر فورم پر دہراتی اورنفاذاسلام کا مطالبہ کرتی ہے ،اپنے اکابر کی روایات کے امین مولانا سمیع الحق شہید نے اسی عظیم مقصد کے لئے اپنی جان قربان کی لیکن افسوس اس پر کہ ہماری نئی نسل کو ایک خاص منصوبے کے تحت اسلامی فلاحی ریاست کے تصورات سے بیزار کیا جارہاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن