پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں آٹومیٹک شو شائننگ مشین نصب

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں آٹومیٹک شو شائننگ مشین کی تنصیب کر دی گئی فور س کو بوٹ پالش کی سروس بلا معاوضہ مہیا کی جا رہی ہے،مشین الیکٹرنک سسٹم آپریٹیڈ ہے جس میں سنسر نصب ہیں،جیسے ہی شوز کو سنسر کے سامنے کیا جا تا ہے تو مشین آٹو میٹک کام شروع کر تے ہوئے بوٹ کو پالش کردیتی ہے،راولپنڈی پولیس فورس کی ویلفیئر اور فورس کو سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن