مسلم لیگ(ق) کے ووٹ بنک  میں اضافہ ہو رہا ہے:خلیل احمد 

مریدکے (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ق) کے صوبائی رہنما میاں خلیل احمد نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور چودھری مونس الہی نے مصالحتی سیاست کو فروغ دیکر سینٹ انتخابات کے دوران پنجاب اسمبلی کو اکھاڑہ بنانے سے بچا لیا۔ چودھری برادران کی بہترین سیاست کی بدولت مسلم لیگ(ق) کے ووٹ بنک میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے علاقہ کی معروف سیاسی شخصیات ڈاکٹر سید یوسف کاظمی اور سید اقبال حسین شاہ کو دعوت دی کہ وہ مسلم لیگ(ق) میں شمولیت اختیار کرکے عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہوں۔

ای پیپر دی نیشن