پولن سیزن کے آغاز کے بعد مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہواہے، اسلم چوہدری 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے پروفیسر امراض ناک کان گلا ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ پولن سیزن کے آغاز کے بعد الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے بڑی تعداد میں مزید ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں پولن کی علامات میں آنکھوں سے پانی بہنا سر درد بخار اور گلے کی خرابی ہے ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے ایسے مریضوں سے کہا کہ وہ پولن سیزن کے دوران ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں بالخصوص صبح  اور شام کے اوقات میں پھل دار پودوں اور سرسبز علاقوں سے دور رہیں فیس ماسک کا استعمال کریں الرجی کے مریض اپنی میڈیسن کا باقاعدگی سے استعمال کریں اور اگر مرض کی علامات برقرار رہیں تو کسی مستند معالج سے رجوع کریں۔

ای پیپر دی نیشن