راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ سینٹ آف پاکستان کے الیکشن میں سیدیوسف رضاگیلانی کی شاندارکامیابی کے باعث ہونے والے ملکی سیاسی تاریخ کے اپ سیٹ پرپوری قوم مبارک بادکی مستحق ہے اورسیدیوسف رضاگیلانی کی جیت پرپورے ملک میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے حکومتی امیدوارحفیظ شیخ کی اس شکست سے اب موجودہ حکومت کے اقتدارکی الٹی گنتی شروع ہوگئی پی ڈی ایم کی قیادت نے جومعرکہ سرکیاہے یہ موجودہ حکومت کے لئے خطرے کاباعث بنے گاشیخ رشیداحمدسمیت دیگروزراء بغلیں بجارہے تھے اسی ماہ نااہل حکمرانوںحکومت کے خلاف پی ڈی ایم لانگ مارچ اوردھرنادے گی جس کے نتیجے میں ان کااختتام ہوجائے گااس سیٹ اپ پرہم پی ڈی ایم کے قائدمولانافضل الرحمن ،مسلم لیگ ن کے صد رمیا ں شہبازشریف ،نائب صدرمریم نواز،آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کومبارکبادپیش کرتے ہیںکہ جن کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کوشکست فاش کاسامناکرناپڑا۔
موجودہ حکومت کے اقتدارکی الٹی گنتی شروع ہوگئی، حاجی پرویز
Mar 05, 2021