لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور ڈاکٹر علامہ ریاض الرحمان یزدانی نے کہا ہے کہ مساجد اللہ کے گھر ہیں، اللہ کے گھروں کی بلا معاوضہ ڈیوٹیاں کرنے والے جنت کے مکین ہو ں گے۔مہنگائی اور نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص معاشی پریشانیوںمیں مبتلا ہے۔ اپنے گھروں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بہت سے لوگ اپنی ڈیوٹیاںکرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگ اوور ٹائم بھی لگاتے ہیں تاکہ وہ اپنے خاندان کا نان نفقہ پورا کرسکیں۔ ایسے دور میں فی سبیل اللہ کام کرنے والے لوگ لائق تحسین ہیں۔
مساجد میں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے والے جنت کے مکین ہونگے:ریاض الرحمان یزدانی
Mar 05, 2021