عوام کو مہنگائی ‘ بحرانوں سے چھٹکارا صرف ن لیگ ہی دلاسکتی ہے : جہانزیب خان 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ ( ن) کے ضلعی رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں جاری بحرانوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھا کر غریب شہریوں کو زندہ درگور کررہی ہے، مہنگائی اور بحرانوں سے چھٹکارا صرف ن لیگ ہی دلاسکتی ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا، حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے اس کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن