اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، آصف زرداری و دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، آصف زرداری و دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس پر سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کی گئی۔
یوسف گیلانی، زرداری و دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی
Mar 05, 2021