اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے زبردست خطاب کیا۔ ووٹوں کی خریدوفروخت ایک شخص نے کی، ان کا نام آصف زرداری ہے۔ یہ لڑائی آصف زرداری نے لڑی ہے۔ ن لیگ ویسے ہی خوش ہو رہی ہے۔ امید ہے چودھری برادران عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ الیکشن ابھی دور ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کبھی اکٹھے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ پیپلزپارٹی گیلانی کی جیت کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ اس کی مقبولیت بڑھی۔ ن لیگ کو کچھ نہیں ملا۔ وزیراعظم اور عثمان بزدار بھی محفوظ ہیں۔ میرا خیال تھا کہ حفیظ شیخ بھی محفوظ ہیں لیکن اندازہ نہیں تھا کہ اتنی تعداد میں ارکان بک جائیں گے۔