اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ہی پارٹی کے اراکین اسمبلی پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر انہیں چور کہہ رہے ہیں۔ عمران خان نے حفیظ شیخ کو جتوانے کے لئے خزانوں کے منہ کھول دیئے مگر اراکین اسمبلی نے ضمیر کا سودا نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے کردار پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے ملک کا کیا حال کردیا ہے۔ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرکے دراصل اپنی صفوں میں انتشار کا اعتراف کرلیا ہے۔ خان صاحب! اگر آپ کو اقتدار چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو حکومت بچانے کے لئے اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں؟۔
عمران میرے کردار پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں: یوسف گیلانی
Mar 05, 2021