ملتان (سپورٹس ڈیسک)قطر میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی اینا ولادیمیرونا بلنکووا اور ان کی کینیدین جوڑی دار گیبریلا ڈابروسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 0-6 سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔