بیجنگ ( شہنوا )چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس چار مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور قومی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے چیرمین وانگ یانگ نے ورک رپورٹ پیش کی۔موجودہ اجلاس سات روز تک جاری رہے گا۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اکیس سو سے زائد ارکان اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق چین کی مختلف سیاسی جماعتوں ، قومیتوں اور حلقوں سے ہے۔وانگ یانگ نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل،انسداد غربت ،کاروباری ماحول کی بہتری،مالیاتی خطرات کے سد باب،دیہی ترقی سمیت اہم مسائل پر مشاورت و تجاویز پیش کیں۔نئے سال میں بھی سیاسی مشاورتی کانفرنس اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں پالیسی سازی کے لیے مزید موثر تجاویز پیش کرے گی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران اکیس سو اراکین سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی ورک رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریںگے۔