نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے حکام نے بم دھمکی کے باعث ملک کے تاریخی سیاحتی مقام تاج محل کو عارضی طور پر بندکردیا ہے۔مقامی میڈیا نے جمعرات کے روز رپورٹس میں کہاہے کہ سیاحوں کو خطرہ کے پیش نظر احاطہ سے نکل جانے کا کہا گیا۔ایک مقامی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ نامعلوم فون کرنے والے کی جانب سے بم کی دھمکی ملنے کے بعد حکام نے جمعرات کے روز تاج محل میں1ہزار سے زائد سیاحوں کو احاطہ خالی کرنے کا کہا۔بم کی دھمکی کے باعث آگرہ میں اس سیاحتی مقام پر افراتفری پھیل گئی اور حکام نے پولیس ٹیموں کو جگہ پر پہنچادیا۔