’’ہندوتوا‘‘ پر اجارہ داری ،آر ایس ایس اورشیوسینا میں جنگ بڑھنے لگی

Mar 05, 2021

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) بھارت میں آر ایس ایس اور مہاراشٹر کی شیو سینا سرکار کے مابین ’’ہندوتوا‘‘ پر اجارہ داری پر ثابت کرنے کیلئے جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ دونوں جماعتیں بڑھ چڑھ کر خود کو مسلمانوں کا دشمن اور برہمنوں کا ہمدرد ثابت کر رہی ہیں۔ ممتا بینر جی کی ترنمول کانگرس کیساتھ شیو سینا ، سماج وادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل اور این سی پی کا اتحاد قائم ہو چکا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیاہے کہ ’’ہندوتوا‘‘ بی جے پی یا آر ایس ایس کی جاگیر نہیں ہم بھی ہندوتوا پر اسی قدر عمل پیرا ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے رہنما ہزاروں پنڈتوں کے جلو میں مندروں میں پوجا پاٹھ کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کانگرسی رہنما راہُل اور پرینکا گاندھی بھی سافٹ ہندوتوا کے ذریعے ہندوئوں کو لبھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

مزیدخبریں