خانیوال (خبرنگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کسان ونگ کے صوبائی صدر پیر سیف الرحمن کھگہ نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی فتح جمہوری قوتو ںکی فتح ہے نا اہل و نالائق مسلط کردہ حکمران اپنا اعتماد کھو چکے ہیں وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہو جانا چاہیے پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی سیاسی منظر نامے کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔