نبی رحمتؐ کی دنیا میں تشریف آوری سے ظلمتوں اور تاریکیوں کا خاتمہ ہوا : حامد سعید کاظمی

Mar 05, 2021

جام پور (خبر نگار) نبی رحمت ؐ کی تشریف آوری سے ظلمتوں اور تاریکیوں کا خاتمہ ہوا ہر سو اسلام کی روشنی پھیل گئی واقعہ معراج جو کہ بیداری کی حالت میں ہوا۔ نبی کریمؐ کی شان و عظمت کو ظاہر کرتا ہے مسلمان دنیوی اور آخروی کامیابی کے لئے اپنی زندگیوں کو سرکار دوعالمؐ کی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے نواحی علاقہ سونمیانی میں عید میلادالنبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نعروں کے ساتھ ساتھ غلامی رسولؐ کا عملی ثبوت بھی دینا چاہئے اور احکام خداوندی بجا لانے چاہئیں جو کہ ہمارے اسلام کا اصل مغز ہے کے ساتھ سنت نبویہ ؐ سے بھی ہر گز دریغ نہیں کر سکتے۔ اصل محبت و عقید اتباع ِ رسو ل ؐ میں ہی ہے۔کانفرنس میں علامہ قاری رفیق احمد سعیدی، سید عرفان شاہ، مفتی محمد اعظم سعیدی، ابرار حسین قریشی، صدر انجمن فدایان ِ رسول ؐ جام پور جام احمد علی آرائیں، مولانا غلام جیلانی اکمل سعیدی سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

مزیدخبریں