لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 132 رنز کا ہدف دیا جو کالی آندھی نے13.1اوورز میں کیرون پولارڈ کے دھواں دھار چھکوں کے باعث 6 وکٹوں پر134رنز بناکر پورا کر لیا۔ جس اوور میں پولارڈ نے اکیلا دھننجیا کو 6 چھکے مارے اس سے پہلے اوور میں دھننجیا نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔دھننجیا نے ایوائن لیوس، کرس گیل اور نکولس پورن کو تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔لیکن پھر اگلا اوور دھننجیا کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور پولارڈ نے 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ کر جیت ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈال دی۔ پولارڈ نے 11 گیندوں پر 38 رنز سکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پولارڈ یوراج سنگھ اور ہرشل گبز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔
پولارڈ کے ایک اوورز میں 6چھکے ‘ویسٹ انڈیزنے سری لنکا کو پہلا ٹی ٹونٹی 4وکٹوں سے ہرا دیا
Mar 05, 2021