پی ایس ایل ملتوی ہونے پردکھ ‘جلد ٹورنامنٹ  پور ا کرینگے : ڈیوڈ ویزے ‘سمت پٹیل 

لاہور (سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کے سٹارآل راؤنڈرڈیوڈ ویزے نے پی ایس ایل ملتوی ہونے پر کہا  ہے کہ ایونٹ کے ملتوی ہونے پر دکھ ہوا ہے۔ پاکستان میں اور لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ میں پْرامید ہوں جلد واپس آ کر ٹورنامنٹ کو پورا کریں گے۔ سمت پٹیل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونا اچھی خبر نہیں تھی، لاہور قلندرز کی ٹیم اس سیزن میں اب تک اچھی پوزیشن پر تھی۔انھوں نے بھی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پْرامید ہیں جلد لیگ کو دوبارہ بحال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن