اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے 150 فالکن کی ایکسپورٹ روکنے کے لیے دائر درخواست پر وزارت خارجہ کی طرف سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیا جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزارت خارجہ نے جو جواب جمع کروایا ہے اسے ریکارڈ پر نہیں رکھیں گے، یہ آپ نے کیا لکھا، وزارت خارجہ اب یہ لکھے گی۔