حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد نے حفیظ شیخ کیخلاف ووٹ دیا: شاہد خاقان 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے کہا ہے کہ کل کی شکست سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے اچانک اجلاس ختم کر دیا، حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد نے حفیظ شیخ کے خلاف ووٹ دیا، ایوان نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا۔شاہد خاقان عباسی نے پرویز اشرف اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر نے اچانک ختم کر دیا، سپیکر ڈائس سے ایسے بھاگے جیسے چور بھاگتے ہیں، وزیراعظم نے خود حکومتی امیدوار کی الیکشن مہم چلائی، عمران خان نے ہر رکن اسمبلی سے اربوں کی سکیموں کے وعدے کیے، شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت کو اسمبلی میں شکست فاش کی مثال نہیں ملتی، حکومت خفت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، شکست کے بعد عمران خان کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں رہتا، ہمارا مطالبہ ہے وزیراعظم مستعفی ہوں، نئے انتخابات کرائے جائیں، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ حکومت ناکام ہوچکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...