کون برے وقت کا ساتھی، عمران خان کو سوچنا ہوگا، ایم کیوایم پاکستان

کراچی (وقائع نگار)انسداد دہشتگری کراچی کی عدالت میںاشتعال انگیز تقریرکے 26 کیسز کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار،رؤف صدیقی ،عامر خان،وسیم اختر،محفوظ یارخان اور قمرمنصور عدالت پیش ہوئے جبکہ سماعت کے دوران گواہ آفتاب حسن کی جانب سے بیان ریکارڈ کروایا جس پر وکلاء کی جانب سے جرح کی گئی،گواہ نے کسی بھی ملزم کی نشاندہی نہیں کی ؟گواہ کے مطابق تقریر کے دوران ایم کیو ایم کے بہت سارے رہنما موجود تھے مجھ پر بھی بہت سے جھوٹے مقدمات درج ہیں جو ایم کیو ایم کی ایماء پر بنائے گئے مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھاکیس میں ایک گواہ کابیان ریکارڈکرلیاگیا،وکلا ء نے کہاکہ آفتاب حسن کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے عدالت نے مقدمہ کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے،عدالت پیشی کے دوران غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہاکہ انتشار پھیلانے والوں کو پارٹی سے نکالا اس لیے آج ایم کیو ایم اپنی جگہ پرقائم ہے ثابت ہو گیا انتشار پھلانے والے پارٹی کو تباہ کرنا چاہتے تھے،انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم سے وعدے پورے کرنے میں وفاق کی رفتار سست ہے ۔یہی شکوہ وفاق سے رہتا ہے، انہوں نے کہاکہسندھ کے شہری علاقوں کا احساس محرومی ختم کیا جائے ٹیکس کے بدلے سندھ حکومت کیا دے رہی ہے کچھ نہیں؟ سیوریج کا سسٹم ہو یا تعلیم ہر ادارے میں مسائل ہیں،عامرخان نے کہاکہ وسیم اختر چار سال مئیر رہے لیکن انکے پاس اختیارات نہیں تھے،وعدے پورے کرنے میں سستی دکھائی جارہی ہیں ۔سابق میئروسیم اختر نے کہاکہ آج بھی ہم پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان کو یہ دیکھنا چاہئیے کہ کون برے وقت میں انکے ساتھ کھڑا رہا ہے؟ہم تو ساتھ دے رہے ہیں پی ٹی آئی کا لیکن ب انکی باری ہے،خواجہ اظہارالحق نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے مزاکرات ہونگے لیکن وسائل کی تقسیم بات ہوگی،وزارتیں لینے اور دینے ہر پی پی سے بات نہیں ہوگی،،اے ٹی سی کے باہر رؤف صدیقی نے کہاکہ تالیاں بجانے کا مقدمات ہیں جن کے بارے میں سب جانتے ہیںان مقدمات کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ کیا آگے کیا کرنا ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر ہے؟ہمارے بہت سارے کارکنان جیل میں ہیں ایک عدالت اس دنیا میں ہے اور ایک عدالت اوپر ہے سب کا حساب اوپر جا کر ہوگا جس نے زیادتی کی ہوگی اس کو حساب دینا پڑے گاایم کیو ایم کے بے تحاشا کارکنان جیل میں ہیںآج جو ہمارے مقدمات پر ہنستے تھے انہیں اب ہمارے درد کا احساس ہوگا،پاکستان کے سیاست میں اگر کسی نے پیسے کا غلط استعمال نہیں کیا وہ صرف ایم کیو ایم ہے ہماری جانب سے ہمیشہ اچھی سیاست کی گئی ہے۔ اس وقت پورے پاکستان میں بے یقینی کی صورتحال ہے جیسی قوم ہوگی ویسے ہی اسکے حکمران ہوں گے ہماری وجہ سے ہی حکومت بنی ہوئی ہے ہم نے عوام کی بھلائی کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے ہمیں واپس اپنے ووٹرز کے پاس ووٹ مانگنے جانا بھی ہے اگر ہم ووٹ نہیں دیتے تو پھر یہ حکومت نہیں بن سکتی تھی ہم نے کبھی کسی پر احسان نہیں جتایا،حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ حکومت ہماری وجہ سے ہی بنی ہے یہ مت بھولیں کہ ایم کیو ایم کے ووٹ سے حکومت بنی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...