حکومت‘ اپوزیشن ایک ہی سکے کے د و رخ‘ اقتدار کے پجاری ہیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور حکومت کو اپنی''ہار'' کی فکر ہے غربت کے ہاتھوں تنگ آکر زندگی کی بازی'' ہارنے'' والوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں۔ 'حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ایک ہی سکے کے دو رخ اور اقتدار کے پجاری ہیں ۔ عوام کو اب خود فیصلہ کر نا ہوگا وہ کب تک یہ پتلی تماشہ دیکھتے رہیں گے۔ جمعرات کے روز پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ سینٹ انتخابات ہوں یا کوئی اور سیاسی مقابلہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنے سیاسی اور مفادات کی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے۔ عوام کے ساتھ اس ملک میں کیا سلوک ہو رہا ہے اور عوام کیسے غربت اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ انکی طرف دونوں کی کوئی توجہ نہیں۔ اس سے زیادہ بے حسی اور بے شرمی کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ 

ای پیپر دی نیشن