نیوزی لینڈ میں سونامی کا خطرہ، ساحلوں پر 3 طاقتور زلزلے

Mar 05, 2021 | 11:54

ویب ڈیسک

نیوزی لینڈ کے جزیرے کرمیڈک کے قریب 8.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی لہریں نیوزی لینڈ کے ساحلوں تک پہنچنے لگیں، ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ۔نیوزی لینڈ میں سونامی کے خطرے کے باعث حکام نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے جزیرے کرمیڈک کے قریب تین طاقتور زلزے آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 8 اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ شمالی جزیرے کرمیڈک کے ساحلوں سے ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے ،سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔نیوزی لینڈ سول ڈیفنس کے وزیر نے کہا ہے کہ لوگ متاثرہ علاقوں میں ساحلوں سے دور رہیں۔ زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی چھوٹی لہریں جاپان، روس، میکسیکو اور جنوبی امریکی کے ساحلوں سے بھی ٹکرا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں