امریکہ نے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کردی

امریکہ نے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کردی ۔امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں عالمی فوج داری عدالت کے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان پر مایوسی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی فوج داری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہے کیونکہ اسرائیل عالمی فوج داری عدالت کا رکن نہیں ہے۔ا نہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی عالمی عدالت کی رکنیت کے اہل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن