یمنی حوثیوں کا سعودی شہر جازان پرداغا گیا ایک اوربیلسٹک میزائل تباہ

عرب اتحاد نے یمن سے حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی دہشت گرد ملیشیا نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں اور شہری اہداف کے تحفظ کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردی کی یہ کارروائیاں اور ان کے ذریعے جان بوجھ کر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن