اعتمادکاووٹ:وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Mar 05, 2021 | 14:36

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے سے ایک روز قبل اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو مدعو کرلیا گیا ہے۔ حکومتی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ حکومتی و اتحادی ارکان کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت دیدی گئی ہے۔

وزیراعظم موجودہ صورتحال پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست پر بھی بات کریں گے۔

وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم ڈھائی بجےمسلم لیگ ق کےرہنماؤں سےملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اورایم کیوایم ارکان کی ملاقات بھی آج ہوگی۔

اطلاعات ہیں کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم اتحادی سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے  ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے عہدے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم نےنجی نیوز کو بتایا کہ فروغ نسیم کو ڈپٹی چئیرمین سینٹ بنانے کی بات وزیراعظم سے کریں گے۔

تحریک انصاف نے ہمیں دو وزارتیں دینے کا کہا تھا۔ امید ہے تحریک انصاف دو وزارتوں کا وعدہ پورا کرے گی۔ کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد عمران خان سے ملنے جائے گا۔

مزیدخبریں