بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا.تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ، وزیراعلی بلوچستان اور بی اے پی اراکین پارلیمنٹ موجود شریک تھے،ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بات چیت کی گئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی وزیراعظم کومکمل یقین دہانی کروائی.وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ صادق سنجرانی کو دوبارہ امیدوار نامزد کرنے پر مشکور ہیں، ہماری پارٹی آپ کیساتھ کھڑی ہے، ملک کوآگے لےجانے کیلئے آپ کے وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں.جام کمال نے کہا کہ چئیرمین کا انتخاب نمبر گیم ہے اس مرتبہ پھرسرپرائز دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضاگیلانی سے ہونےوالی ملاقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے انتخاب کیلئے سب سے ووٹ مانگوں گا۔