آرمی چیف کاچولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ ،2ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی

Mar 05, 2021 | 23:00

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے.جمعہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے چولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو 2 ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی.آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل صلاحیتوں کو بھی بڑھانا ضروری ہے. آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا جبکہ بہاولپور کور کی جنگی تیاریوں اور تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا. جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرنگ مہارتوں اور مینٹیننس معیار کو سراہا.مشقوں کے علاقے میں آمد پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا،اس موقع پر آرمی چیف کو دو ہفتہ کی کور سطح کی مشق ضرب حدید کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں