لاہور (اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے شہباز شریف کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت11مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیاہے ۔شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست دائر کر تے ہوئے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔نیب کے تین گواہوں پر جرح مکمل کی گئی ،نیب کے دو نئے گواہوں نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا،علاوہ ازیں احتساب عدالت کے جج ساجدعلی اعوان نے آشیانہ ہاو ¿سنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں میاں شہبازشریف سمیت دیگر 13 ملزمان کے مقدمہ کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کردی ۔حمزہ شہباز کے پیشی کے موقع پراحتساب عدالت کے مین گیٹ میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث اندر جانے میں مسائل کا سامنا رہا۔پیشی کے بعد میڈیاسے مختصرگفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے عدام اعتماد سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ ان شاء اللہ وقت آنے پر ساری باتیں کھولیں گے ،وقت سے پہلے ساری باتیں کھولنا مناسب نہیں، اللہ پاک پاکستان کے لئے بہتر کریں گے۔
’’پہلے ساری باتیں کھولنا نامناسب‘‘ عدم اعتماد کے سوال پر حمزہ کا جواب
Mar 05, 2022