گوجرانوالہ+فیروزوالہ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)گوجرانوالہ میں بسنت خوب جوش و خروش کیساتھ منایا گیا، فائرنگ آتش بازی بھی کی گئی، پولیس نے اب تک 50 ہزار سے زائد پتنگیں ، 3 ہزار ڈور کی چرکھیاں، 350 مقدمات درج ، 477ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ڈور پھرنے کے مختلف واقعات میں 6 بچے زخمی ہوئے جبکہ لاہور روڈ کی آبادی خانپور نہر کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے 8 سالہ طالب علم شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں بسنت کا تہوار خوب جوش و خروش کیساتھ منایا گیا منچلوں کی جانب سے سر عام ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کی گئی پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں سول لائن ڈویژن سر فہرست رہا سب سے زیادہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں چھ بچے زخمی ہوئے زخمی ہونیوالوں میں6 سالہ محسن،3 نفیس،10 سالہ کامران،3 سالہ ریحان،13 سالہ طیب اور 18 سالہ آصف شامل ہیں کارروائیوں میں سٹی ڈویژن اور صدر ڈویژن میں سب سے زیادہ مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ادھر فیروز پور میں آصف کا 8 سالہ بیٹا شیر افضل ٹیوشن پڑھ کر پیدل گھر جا رہا تھا جب کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور اس کی گردن میں پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔