محمد رضوان نے شاہین شاہ سے بال کٹوا لئے

Mar 05, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے چْھپے ہوئے ٹیلنٹ سے پردہ اْٹھا دیا۔ ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز نے قرنطینہ کیا اور اسی قرنطینہ کے دوران شاہین شاہ آفریدی حجام بن گئے۔ محمد رضوان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے اپنے بال کٹوانے کی خوشی ہے۔محمد رضوان نے بہترین ہیئر کٹ دینے پر شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں