لاہور(سپورٹس ڈیسک)باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جورڈن کے پہلے میچ کا غیراستعمال شدہ ٹکٹ 4 لاکھ 68 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 8 کروڑ 31 لاکھ سے زائد روپے بنتی ہے۔یہ ٹکٹ 26 اکتوبر 1984 کا ہے جب مائیکل شکاگو بلز کی جانب سے کھیلتے تھے۔ یہ ٹکٹ خریدا تو گیا لیکن استعمال نہیں ہوسکا تھا۔ یہ ٹکٹ مائک کول کے پاس تھا جو اس کے دوست جیری شاز نے دیا تھا۔درحقیقت انہیں دو ٹکٹ ملے تھے لیکن دوسرا ساتھی نہ مل سکا اور ایک ٹکٹ ان کے پاس ہی رہ گیا۔