راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر پی او راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا ترجمان آر پی او کے مطابق آر پی او نے پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاآر پی او اشفاق احمد خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے بھی ملاقات کی آر پی او کی سی پی او راولپنڈی کو کرکٹ میچ کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ آر پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے فول پروف انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ بعد ازاں سی پی او عمر سعید ملک کرکٹ سٹیڈیم کے دورے پر پہنچ گئے اورکرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں اورسکیورٹی انتظامات کو چیک کیاایس ایس پی انویسٹی گیشن سید غضنفر علی ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض اور سینئر افسران نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔سی پی او نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیوٹی کو خود چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ سی پی او نے کرکٹ ٹیموں کو اپنی نگرانی میں سٹیڈیم پہنچایا ‘کرکٹ ٹیموں ، آفیشلز، شائقین اور سٹیڈیم کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ۔