شعیب اختر پنڈی ٹیسٹ  میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے راولپنڈی ٹیسٹ میں پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔24سال بعد آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں کھیلتے دیکھ کر جہاں شائقین کرکٹ پرْجوش ہیں وہیں سابق کھلاڑی بھی خوش ہیں۔لیجنڈی فاسٹ بائولر شعیب اختر بھی آسٹریلوی ٹیم کو دیکھنے کیلئے پنڈی سٹیڈیم پہنچے اور میچ سے لْطف اندوز ہوئے۔انہوں نے سٹیڈیم جاتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹے کے ہمراہ ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی عرصے بعد پنڈی سٹیڈیم جا رہا ہوں، پچھلی بار میں نے یہاں پاکستان کیلئے میچ کھیلا تھا اور اس کے بعد میں نے یہاں کوئی میچ نہیں دیکھا اور نہ ہی کھیلا۔ مجھے آسٹریلیا کا دورہ پاکستان دیکھ کر خوشی ہوئی، پوری قوم بہت خوش ہے میں بھی خوش ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...