شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کامستقبل رو شن اور چو ر لٹیروں کامستقبل تاریک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی تاجروں اور سرما یہ کاروں کو حکومت نے بھرپور تحفظ فراہم کیا ہے۔، پاکستان میں سرمایہ کاری کے جتنے مواقع موجودہ دور میں میسر ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی تمام سیکٹرز ترقی کررہے ہیں اور تمام شعبوں کے نمائندہ افراد کو حکومت ساتھ لیکر چل رہی ہے معاشی اصلاحات مرتب کرنے میں بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت ہمیشہ شامل حال رکھی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شاہ رخ ڈھوٹ کمبوہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا کہ مایو سی کادور ختم اور خو شحال پاکستان کا سفر شروع ہو چکا ہے،غیر ملکی سرمایہ کارو ں کی پاکستان میں کثیر المد تی سرما یہ کاری سے تر قی کانیا سفر شروع ہوا ہے،وزیراعظم غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے میں کامیا ب ہو چکے ہیں۔