شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوا ئے وقت ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ غریب اور بھوکے افراد کو کھانا کھلا کر انسان اللہ کا قرب حاصل کر سکتا ہے ضلع کچہری میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے کا م کاج کیلئے آتے ہے جہاں غریب اور نادار لوگوں کیلئے سستا لنگر خانہ بنایا گیا ہے اس لنگر خانے میں مستحق افراد کو مفت کھانا بھی دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں سستے لنگر خانے کے دورہ کے مو قع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کچہری میں لنگر خانہ بنانے کا مقصد دور دراز سے آنے والے سائلین کو سستا معیاری کھانا مہیا کیا جائے انہوںنے بتایا کہ اس لنگر خانے میں مستحق افراد کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر نے لنگر خانے میںکھانے کا معیار اور دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ اور وہاں کھانا کھانے والے لوگوں سے کھانے کے معیار پر گفتگو کی انہوں نے بتایا کہ لنگر خانہ اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا گیا ہے جہاں صرف 30روپے میں روٹی سلاد سالن سویٹ ڈش اور فلٹر شدہ صاف پانی دیا جاتا ہے ۔