تعمیر پر 3ارب51کروڑروپے  خرچ ہوں گے: کیپٹن (ر) ثاقب ظفر 

Mar 05, 2022


ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ504 کنال رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے، جس پر  3ارب 51کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔جبکہ 13 کنال رقبہ پر سول سیکرٹریٹ کی تین منزلہ بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے۔ یہ بات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے گزشتہ روز بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کاایریا 298 کنال ہے ۔ اور ایڈیشنل چیف سیکر ٹری،ایڈیشنل آئی جی اور چار سیکرٹریز کی رہائش گاہوں پر بھی کام شروع کیاجاچکا ہے ،سیکرٹریٹ کی تعمیر کا پراجیکٹ دسمبر 2023ء میں مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکرٹریٹ میں پولیس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے50 کنال رقبہ مختص کیاگیا ہے۔ جس کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے محکمہ پولیس پیش رفت کرے گا۔ 

مزیدخبریں