پشاور (اے پی پی)خیبرپی کے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے گزشتہ روز ہنگو ٹل بازار اور نوشہرہ موٹر وے سروس ایریا میں کارروائیاں کیں ۔ ترجمان کے مطابق نوشہرہ میں 200 کلو سے زائد مضر صحت آئس کریم برآمد کر کے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ایم ون موٹر وے پر قیام و طعام مراکز سے پلاسٹک کے برتن، گندے واٹر کولر، اور زائد المعیاد اشیاخوردنوش ضبط کر لی گئیں۔