ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے دھرنے کی دھمکی دیدی 


لاہور( خصوصی رپورٹر)چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے گیس کی قیمت میں کمی نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کی دھمکی دیدی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی نہ کی گئی تو 24 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کاروبار کیلئے فوری قانون سازی کی جائے، پیٹرول کی طرح ایل پی جی پر بھی ٹیکس ختم کیا جائے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے، اس پر عائد تمام ٹیکس ختم کیے جائیں جبکہ ایشیا کا سب سے بڑا ایل پی جی پلانٹ جوکہ سندھ میں گزشتہ  2 سال سے بند پڑا ہے۔ اسے فوری طور پر آپریشنل کیا جائے، جس کے نتیجہ میں ملک کا کثیر زر مبادلہ بچایا جا سکے گا اور روزگار کے سینکڑوں مواقع پیدا ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن